چمن کی ہر روش کو خونِ دل سے ہم سنوار آئے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍اکتوبر 2002ء میں شامل اشاعت مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
چمن کی ہر روش کو خونِ دل سے ہم سنوار آئے
نگار آئے ، غزال آئے ، کبھی شاید بہار آئے
تم آؤ گے تو کتنی بولتی آنکھیں یہ پوچھیں گی
گئے تھے دو گھڑی کو تم وہاں صدیاں گزار آئے
ترے میکش ترستے ہیں ترے ہاتھوں سے پینے کو
سجے محفل لب دریا مرے ساقی خمار آئے