چند احمدی رسائل و جرائد
٭ 2005ء کے آغاز کے ساتھ جماعت احمدیہ ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو نے احمدیہ لٹریچر میں ایک نیا اضافہ کرتے ہوئے اپنے ششماہی رسالہ ’’الذکر‘‘ کا اجراء کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کی اشاعت بابرکت فرمائے۔ انگریزی زبان میں شائع ہونے والے، A5سائز کے 48صفحات پر مشتمل اس رسالہ میں متعدد علمی مضامین اور حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے تازہ ارشادات شامل ہیں۔ مقامی پروگراموں کی رپورٹس بھی شائع کی گئی ہیں۔ یہ رسالہ مکرمہ زاہدہ ابراہیم صاحبہ کی ادارت میں شائع ہورہا ہے۔
٭ جماعت احمدیہ کے مرکزی انتظام اور مختلف ممالک کی جماعتوں اور ذیلی تنظیموں کی طرف سے کثیر تعداد میں اخبارات و رسائل شائع ہورہے ہیں۔ اگرچہ اکثر رسائل باقاعدگی سے ہمیں موصول ہورہے ہیں تاہم ان میں شائع ہونے والے مضامین کا احاطہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں بہت کم کیا جاسکا ہے۔ امسال جون 2005ء تک ہمیں موصول ہونے والے چند رسائل کا ذکر بطور شکریہ درج ذیل ہے:
جماعت احمدیہ تنزانیہ کا اخبار “Mapenzi Ya Mungu” (مدیر:عبدالرحیم نصیبو صاحب)، جماعت احمدیہ سپین کا ’’البشارت‘‘ (ایڈیٹر ملک طارق محمود)، جماعت احمدیہ جرمنی کا ’’احمدیہ بلیٹن‘‘ (ایڈیٹر سید مدثر احمد شاہ صاحب)، مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا کا سہ ماہی ’’النداء‘‘ (مدیر اعلیٰ :محمد آصف منہاس صاحب، مدیر انگریزی: مبشر احمد صاحب)، مجلس خدام الاحمدیہ ناروے کا سہ ماہی ’’المصباح‘‘ (ایڈیٹر اردو: رانا مبشر محمود صاحب، ایڈیٹر نارویجن: فیصل سہیل صاحب)، مجلس خدام الاحمدیہ گیمبیا کا ’’الخادم‘‘ (ایڈیٹر Kemo Sonko)، مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کا ’’طارق‘‘ (مدیر انگریزی: طارق احمد بی ٹی صاحب، مدیر اردو: خاکسار محمود احمد ملک)، جماعت احمدیہ امریکہ کا ماہنامہ ’’النور‘‘ (مدیراعلیٰ: ڈاکٹر نصیر احمد صاحب، مدیر: ڈاکٹر کریم اللہ زیروی صاحب)، جماعت احمدیہ برطانیہ کا ماہنامہ ’’اخبار احمدیہ‘‘ (ایڈیٹر اردو: خاکسار محمود احمد ملک، ایڈیٹر انگریزی: ولید احمد صاحب)، جماعت احمدیہ بیلجئم کا ماہنامہ ’’السلام‘‘(مدیر اعلیٰ: نصیر احمد شاہد صاحب، مدیر: اعجاز احمد صاحب)، جماعت احمدیہ کینیڈا کا ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ (مدیراعلیٰ: حسن محمد خان عارف صاحب، مدیر : ہدایت اللہ ہادی صاحب)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مختلف ممالک کی جماعتوں اور ذیلی تنظیموں کے بعض اخبارات و رسائل کی فہرست گزشتہ شمارہ میں دی گئی تھی۔ امسال جنوری تا جون 2005ء تک ہمیں موصول ہونے والے چند مزید رسائل کا ذکر بطور شکریہ پیش ہے:
مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کا ’’نور الدین‘‘ (ایڈیٹر:محمد داؤد مجوکہ صاحب اور نوید حمید صاحب)، مجلس انصاراللہ برطانیہ کا ’’انصارالدین‘‘ (مدیراعلیٰ: ڈاکٹر شمیم احمد صاحب، مدیر اردو: خاکسار محمود احمد ملک، مدیرانگریزی: احمد بھنو صاحب)، لجنہ اماء اللہ ناروے کا سہ ماہی ’’زینب‘‘ (مدیرہ اردو: شہلا اشرف صاحبہ، مدیرہ نارویجن: شائستہ یلماس صاحبہ)، آئیوریکوسٹ سے شائع ہونے والا ’’ریویو آف ریلیجنز‘‘ (فرنچ ایڈیشن): “La Revue des Religions”، جماعت احمدیہ کیرلہ کا ماہنامہ “The Sathyadoothan” (ایڈیٹر:اے ایم محمد سلیم صاحب)، جماعت احمدیہ امریکہ کا بچوں کیلئے رسالہ ’’الہلال‘‘ (5 رکنی ادارتی بورڈ)، جماعت احمدیہ جنوبی افریقہ کا دوماہی ’’العصر‘‘ (ایڈیٹر: مشتاق ہارگے صاحب)، لجنہ اماء اللہ جرمنی کا ’’خدیجہ‘‘ (مدیرہ صفیہ چیمہ صاحبہ)۔