چند عام غلطیاں
ماہنامہ ’’مصباح‘‘ جون 1999ء میں مکرمہ عطیۃالقیوم صاحبہ نے بعض ایسی عام غلطیوں کی نشاندہی کی ہے جن سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے:
٭ اپنے آپ کو سب سے زیادہ عقلمند تصوّر کرنا۔
٭ اپنا راز کسی دوسرے کو بتاکر اس سے پوشیدہ رکھنے کی درخواست کرنا۔
٭ کسی کی ظاہری خوبصورتی دیکھ کر اُس کے بارہ میں رائے قائم کرلینا۔
٭ اپنے ماں باپ کی خدمت نہ کرنا اور اولاد سے اس کی توقع رکھنا۔
٭ لوگوں کی تکالیف دور کرنے کی کوشش نہ کرنا اور پھر اُن سے ہمدردی کی امید رکھنا۔
٭ آزمائے ہوئے کو دوبارہ آزمانا۔