چودھری محمد علی صاحب کے ساتھ ایک شام
مکرم چودھری محمد علی صاحب سالہا سال پیشہ تدریس سے وابستہ رہے ہیں اور اس وقت وکیل وقفِ نو کے طور پر خدمات بجا لا رہے ہیں۔ آپ کا شمار جماعت کے معروف شعراء میں ہوتا ہے۔ نظارت اشاعت ربوہ کے زیر انتظام مکرم چودھری صاحب کے ساتھ ایک شام 11؍اپریل کو منائی گئی جسکی صدارت مکرم نسیم سیفی صاحب مدیر الفضل ربوہ نے کی۔
تقریب کی مختصر رپورٹ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍اپریل 1995ء میں شامل اشاعت ہے۔