چھٹ گئیں تاریکیاں سب خوف کی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍جولائی 2004ء میں شامل اشاعت مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب کی ایک نظم سے انتخاب:

چھٹ گئیں تاریکیاں سب خوف کی
آسماں سے نور نازل جب ہوا
ہم فلک کی رفعتوں میں جا بسے
شوخیِٔ اعداء کا جب کرتب ہوا
جب زمیں والوں نے چھینے آسرے
آسماں والا ہمارا ربّ ہوا
ہاتھ میں جب ہاتھ دے کر ، دل دیا
جوہمارا تھا وہ اُس کا سب ہوا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں