کارڈف مسجد پروجیکٹ کا تعارف
(مطبوعہ رسالہ انصارالدین جولائی اگست 2024ء)
ویلز میں پہلی باقاعدہ تعمیر ہونے والی احمدیہ مسجد ویلز کے شہر کارڈف میں بنائی جارہی ہے جس کی تعمیر کا کام شروع ہو چکا ہے۔ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ حضور اقدس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہِ شفقت مجلس انصاراللہ یوکے کے ذمہ اس مسجد کی تعمیر کا کام سونپا ہے جو کہ ایک عظیم سعادت ہے۔
حضرت مصلح موعود ؓ فرماتے ہیں:
وہ شہر جو کفر کا ہے مرکز ، ہے جس پہ دینِ مسیح نازاں
خدائے واحد کے نام پر اک، اب اس میں مسجد بنائیں گے ہم
پھر اس کے مینار پر سے دنیا کو حق کی جانب بلائیں گے ہم
کلامِ ربِ رحیم و رحماں، ببانگِ بالا سنائیں گے ہم
مجلس شوریٰ 2011 ء میں ایک تجویز آئی تھی کہ مجلس انصاراللہ برطانیہ کے تحت کارڈف میں ویلز اور ساؤتھ ویسٹ ریجن کے لیے ایک مسجد بنائی جائے۔ لہٰذا شوری کی سفارش اور حضور اقدس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری کے بعد اس پروجیکٹ پر مجلس انصاراللہ یوکے کے تحت کام شروع کر دیا گیا۔ فنڈز جمع کرنے کی مہم شروع کی گئی اور انصار بھائیوں نے اس بابرکت سکیم میں بھر پور حصہ لیا اور مطلوبہ رقم ادا کی۔2014 میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک عمارت خریدی گئی جسے نماز سنٹر کے طور پر استعمال کیا جا نے لگا۔ حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ازراہِ شفقت اس کا نام ’’بیت الرحیم‘‘ مرحمت فرمایا۔ مقامی اور ریجنل سطح کے پروگرام بھی یہاں منعقد ہونے لگے۔ مسجد کی تعمیر کے لیے منصوبہ بندی کی اجازت مارچ 2018ء میں لی گئی لیکن تعمیراتی منصوبہ کووڈ وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوتا چلاہوگیا۔ تاخیر کی وجہ سے اس کے اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے چنانچہ انصار بھائیوں سے مزید 15 لاکھ پاؤنڈز کے عطایا درکار ہیں۔
مسجد بیت الرحیم کارڈف کے سنگ بنیاد کی تقریب 9 ستمبر 2023ء کو ہوئی۔ یہ دوسری مسجد ہے جو مجلس انصاراللہ یو کے کی طرف سے تعمیر کی جا رہی ہے۔ پہلی ناصر مسجد ہارٹلے پول تھی جو 2005ء میں بنائی گئی تھی۔انصار بھائیوں سے خصوصاً اور دیگر احباب جماعت سے بھی درخواست ہے کہ اس بابرکت سکیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ یہ منصوبہ اپنے پروگرام کے مطابق مارچ 2025ء تک مکمل ہوجائے۔ اگر آپ عطایا پیش کرنے والوں میں شامل ہیں تو ہم آپ کے شکرگزار ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اموال و نفوس میں برکت عطا فرمائے۔آمین
اگر کسی وجہ سے آپ ابھی تک اس بابرکت تحریک میں شامل نہیں ہوپائے تو آپ اپنا وعدہ کسی وقت بھی پیش کرسکتے ہیں جسے ایک سال میں ادا کیا جانا ہے۔ یہ بھی درخواست ہے کہ آپ اپنے خاندان کے دیگر افراد اور بزرگان و مرحومین کی طرف سے بھی اس بابرکت تحریک میں شامل ہوں۔ اس کے لیے :
۱۔ نقد ادائیگی کی صورت میں اپنے زعیم مجلس کو ادائیگی کرکے رسید حاصل کریں۔
۲۔ کارڈف مسجد کے لیے آن لائن ادائیگی کیجئے۔
۳۔ اسٹینڈنگ آرڈر فارم برائے ’چندہ کارڈف مسجد ‘ پُر کرکے دفتر قیادت مال ، بیت الفتوح کے ایڈریس پر بھیج دیں۔
۴۔ اپنے بینک اکاونٹ سے ڈائریکٹ ڈیبٹ کے ذریعہ ماہانہ ادائیگی کیجیے۔
احباب جماعت سے عمومی طور پر بھی درخواست ہے کہ عطایا پیش کرکے نیز دعاؤں کے ذریعے ہماری مدد فرمائیں۔
خاکسار مکرم رفیق احمد حیات صاحب امیر جماعت یوکے اور مکرم صاحبزادہ مرزا وقاص احمد صاحب صدر مجلس انصاراللہ یوکے کا ممنون ہے جن کے بھرپور تعاون، پُرخلوص مشوروں اور حوصلہ افزائی سے عطایا جمع کرنے کا بہت مشکل کام آسان ہوتا چلا گیا۔ نیز اس اہم پروجیکٹ کے انتظامی امور کے لیے ساتھ دینے والوں کا بھی خاکسار ممنون ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک پروجیکٹ کمیٹی بھی بنائی گئی ہے لیکن نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ یوکے کے تمام اراکین خاص طور پر مکرم نوید ظفر صاحب قائد مال اور مکرم احسان قمر صاحب قائد وقفِ جدید اور مکرم مبشر بشیر صاحب مقامی ریجن (ممبر کمیٹی) نیز زعماء مجالس اور ریجنل ناظمین کا مستقل تعاون خاکسار کو حاصل ہے۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر دے۔ آمین
مسجد بیت الرحیم کے حوالے سے مجلس انصاراللہ برطانیہ نے ایک معلوماتی ویب سائٹ بھی تیار کی ہے جس پر آن لائن عطیات پیش کرنے والوں کی سہولت کے لیے معلومات اور لنک بھی موجود ہے۔ ویب سائٹ کا ایڈریس یہ ہے:
https://ansar.org.uk/bait-ur-raheem-mosque-in-cardiff/
درج ذیل لنک پر آپ اپنے وعدہ جات پیش کرسکتے ہیں جو کہ آئندہ ایک سال میں قابل ادا ہوں گے۔
https://ansar.org.uk/bait-ul-raheem-mosque-promise-in-cardiff
انصار ممبران اس لنک پر آن لائن چندہ ادا کرسکتے ہیں:
https://chanda.ansar.org.uk
دیگر جماعت ممبران اس لنک پر آن لائن چندہ ادا کرسکتے ہیں:
https://chanda.org.uk