کامرانی جس کے مضمر نام میں – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍جولائی 2002ء میں شامل اشاعت محترم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کی یاد میں کہی گئی مکرم عبدالسلام اسلام صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
کامرانی جس کے مضمر نام میں
ہو کے منصور و مظفر چل بسا
دورِ حاضر کا وہ اک مرد عظیم
غرب سے وہ فخرِ خاور چل بسا
احمدیت کا وہ فرزند جلیل
دیں کا وہ رخشندہ گوہر چل بسا