کتنی تُو خوش نصیب ہے اے ارضِ سیالکوٹ – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍اکتوبر 2007ء میں شامل اشاعت مکرم چودھری شبیر احمد صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔ یہ نظم سیالکوٹ میں 1904ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے ورود کے حوالہ سے کہی گئی ہے:
کتنی تُو خوش نصیب ہے اے ارضِ سیالکوٹ
تجھ کو مسیح وقت نے اپنا کہا وطن
اس کے قدم سے ذرّے ترے بن گئے نجوم
رشکِ بہار ہو گیا ہر گوشۂ چمن
اتنا ہجومِ عاشقاں دیدار کے لئے
ہر کوچہ و بازار بنا ایک انجمن
شیرینی بیان کا جادو تھا اس قدر
جذبات کا طوفان تھا ہر دل میں موجزن