کریں شکر کیسی زباں سے خدایا – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍مئی 2010ء میں شامل اشاعت مکرم ناصر احمد سید صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
کریں شکر کیسی زباں سے خدایا
کہ تو نے ہمیں احمدی ہے بنایا
ہمیں مل گئی ہے مسیحا کی جنت
خلافت کی نعمت کو ہم نے ہے پایا
اطاعت سکھائی محبت سکھائی
خلافت نے ہم کو ہے جینا سکھایا
خدایا ہو مسرور کی عمر لمبی
رہے حشر تک اس کا ہم پہ یہ سایا