کسی صحنِ سینہ میں جشن سا، اہتمام ہے ترے ذکر کا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍مئی 2010ء میں مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب پیش ہے:

کسی صحنِ سینہ میں جشن سا، اہتمام ہے ترے ذکر کا
کہ خبر ہے شب دلِ مضطرب میں قیام ہے ترے ذکر کا
نہیں فکر دنیا و آخرت، مجھے عشق ہے تیری ذات سے
جو سکونِ قلب عطا کرے، وہ تو جام ہے ترے ذکر کا
تیرے نور کی تھی وہ روشنی جو ہوئی مکین و مکان پر
وہ درود ہے، وہ کلام ہے، وہ سلام ہے ترے ذکر کا
وہ متاعِ لوح و قلم بنا جو نصیبِ جاں میں لکھا گیا
وہ صحیفۂ عشق و وفا کا ہے، وہ کلام ہے ترے ذکر کا
اسے دو جہان کی نعمتیں تیری خاکِ پا سے عطا ہوئیں
وہ ملوک وہ شاہ کا ناز ہے جو غلام ہے ترے ذکر کا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں