کس نے ذرّوں کو اٹھایا اور صحرا کر دیا … حمدیہ کلام

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ24؍جولائی 2009ء میں شامل اشاعت جناب ہری چند اختر صاحب کےحمدیہ کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

کس نے ذرّوں کو اٹھایا اور صحرا کر دیا
کس نے قطروں کو ملایا اور دریا کر دیا
سات پردوں میں چھپا بیٹھا تھا حسنِ کائنات
اب کس نے اس کو عالم آشکارا کر دیا
شوکتِ مغرور کا کس شخص نے توڑا طلسم
منہدم کس نے الٰہی قصرِ کسریٰ کر دیا
کس کی حکمت نے یتیموں کو کیا دُرِّ یتیم
اور غلاموں کو زمانے بھر کا مولا کر دیا
کہہ دیا لَا تَقْنَطُوْا اخترؔ کسی نے کان میں
اور دل کو سربسر محوِ تمنا کر دیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں