کس نے کُن کہہ کر کئے پیدا زمین و آسماں؟ – حمد باری تعالیٰ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍ستمبر 2006ء میں شامل اشاعت مکرم خواجہ عابد نظامی صاحب کی ایک نظم ’’وہ احد ہے‘‘ سے انتخاب پیش ہے:

کس نے کُن کہہ کر کئے پیدا زمین و آسماں؟
ذرّے ذرّے سے ہے کس کی عظمت و قدرت عیاں؟
حمد میں کس کی طیور خوش نوا ہیں نغمہ خواں؟
کون ہے بے شرکت غیر اس جہاں کا حکمراں؟

قُلْ ھُوَاللہُ اَحَد

ابر رحمت کون لاتا ہے ہوا کے دوش پر؟
کس کے فیضانِ کرم سے ڈالیوں پر ہیں ثمر؟
پردۂ ظلمت سے پیدا کون کرتا ہے سحر؟
کس کے ہیں یہ کوہ و صحرا کس کے ہیں یہ بحر و بر؟

قُلْ ھُوَاللہُ اَحَد
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں