کشتِ دل میں تخمِ الفت بو رہا ہے خوبرو – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍اگست 2005ء میں حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری کی نظم بعنوان ’’نغمۂ مھجور‘‘ سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔ 1931ء میں کہی گئی یہ حضرت مولوی صاحب کی پہلی نظم تھی جو اخبار میں شائع ہوئی۔
کشتِ دل میں تخمِ الفت بو رہا ہے خوبرو
سن رہا ہوں اس کا نغمہ گو نہیں وہ روبرو
ہوں تلاش یار میں ، دیوانہ مت سمجھو مجھے
میں عبث پھرتا نہیں ہوں اس جہاں میں کوبکو
دشتِ غربت میں گیا تو خود وہ یوں گویا ہوئے
امتحاں منظور تھا ، بس ہو گئے تم سرخرو
منز لِ محبوب کا رستہ ہے خامد پُرخطر
بِن چلے اس پر نہیں ملتی جہاں میں آبرو