کمیونزم
حضرت مصلح موعودؓ نے 1945ء میں لاہور میں اکابر معتمدین کی مجلس میں اسلامی حکومت کا تمدنی نظام کے موضوع پر تقریر فرمائی تھی جو 1966ء میں شائع ہوئی۔ اپنے خطاب میں حضورؓ نے اسلامی ریاست کے اصول بیان کرنے کے علاوہ کمیونزم کے نقائص کا بھی ذکر فرمایا اور روس کے بارے میں اپنے الہام کا ذکر بھی فرمایا جو اب اپنے وقت پر پورا ہو رہا ہے۔ یہ مضمون جس کے بعض اقتباسات ماہنامہ ’’ریویو آف ریلجنز‘‘ اکتوبر 1995ء میں شاملِ اشاعت ہیں، حضرت مصلح موعودؓ کی فراست، ذہانت اور تعلق باللہ کا آئینہ دار ہے۔