کون اترا ہے زمیں پر خوش خبر سب سے الگ – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15 مارچ 2006ء میں ’’حصار عافیت‘‘ کے زیرعنوان مکرم عبدالکریم خالد صاحب کی ایک طویل نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب ذیل میں پیش ہے:

کون اترا ہے زمیں پر خوش خبر سب سے الگ
کون جس کا نام نامی معتبر سب سے الگ
کون جو گمنام تھا لیکن جہاں پر چھا گیا
کون جس کو مل گئے اہل نظر سب سے الگ
کون عشق احمدؐ مرسل میں ہے ہر دم نہاں
کون اپنے یار کی ہے راہ پر سب سے الگ
کون دنیا کا مسیحا ہاتھ میں جس کے شفا
کون جس کی ہر دوا ہے کارگر سب سے الگ
کون جس کا دل تڑپتا ہے زوال قوم پر
کون جس کے پاس ہے اک چشم تر سب سے الگ
اے زمانے کے مسیحا تجھ سوا کوئی نہیں
تیری دنیا ہے جدا تیرا نگر سب سے الگ

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/jnyPz]

اپنا تبصرہ بھیجیں