کچھ بے کلی بھی دل کی چھپائی نہ جاسکی – قادیان
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27 مارچ 2006ء میں شائع ہونے والی مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔ یہ نظم حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورۂ قادیان کے موقع پر کہی گئی۔
کچھ بے کلی بھی دل کی چھپائی نہ جاسکی
کچھ لب پہ دل کی بات بھی لائی نہ جاسکی
روشن سوا تھا ماہ سے وہ رخ دم وصال
وہ نُور تھا کہ آنکھ اٹھائی نہ جاسکی
بعد از وصال بڑھ گیا کچھ اس طرف بھی شوق
اور اس طرف بھی دل کی دہائی نہ جاسکی
سینچا ہے نخل وصل کو تو چشم تر نے ، پر
اشکوں سے من کی پیاس بجھائی نہ جاسکی