کچھ تُو ہی بتا آخر تجھ کو تو خبر ہوگی – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍مئی 2003ء میں شامل اشاعت مکرم احمد مبارک صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
کچھ تُو ہی بتا آخر تجھ کو تو خبر ہوگی
کس بزم میں وہ شمع اے دیدۂ تر ہوگی
فرصت کی گھڑی گزری فرقت کی گھڑی آئی
ہر دل ہے کہ تڑپے گا ہر آنکھ بھنور ہوگی
تجھ پہ ہی تو واری ہے جو عمر گزاری ہے
تیرے ہی لئے ہوگی جو سانس بسر ہوگی