کچھ غم نہیں گر لائقِ تعزیر ہوا ہے – نظم
ماہنامہ ’’تحریک جدید‘‘ ربوہ ستمبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرم پروفیسر نصیر احمد خان صاحب کی غزل سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
کچھ غم نہیں گر لائقِ تعزیر ہوا ہے
دل جس سے قلعہ عشق کا تسخیر ہوا ہے
سینچا ہے شہیدوں نے لہو دے کے چمن کو
ہر قصرِ وفا ایسے ہی تعمیر ہوا ہے
سر کرلیا ہر معرکہ ہمّت کے دھنی نے
جو پَست ہے وہ شاکیٔ تقدیر ہوا ہے
مٹی میں تڑپتا ہے پڑا سبطِ پیمبرؐ
کس خون سے تر سینۂ شمشیر ہوا ہے