کھجور

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 6 مئی 2022ء اور ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 24جون 2022ء)
طب نبویﷺ میں شہد، زیتون اور کھجور کو اعلیٰ مقام حاصل ہے۔ عموماً انہیں گرم خیال کیا جاتا ہے لیکن جدید طبّ کے مطابق یہ تینوں غذائیں ہر موسم میں اعتدال کے ساتھ استعمال کرنی چاہئیں۔ موسمِ گرما میں ان کا استعمال ترک نہیں کرنا چاہیے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍جولائی 2013ء میں کھجور کے بارے میں ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔
طب نبویﷺ کی رُو سے کھجور دل کے عوارض میں بہت مفید ہے۔ رات کو چند کھجوریں پانی میں بھگودیں اور صبح اسی پانی میں کھجوروں کو مسل کر ہفتے میں دو بار نہار منہ استعمال کریں۔ یہ مؤثر ٹانِک قبض کے مرض میں بھی مفید ہے۔

کھجور کا بکثرت استعمال انتڑیوں اور پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرتا ہے۔ شہد اور کھجور کا معجون قوّت کا سرچشمہ ہے اور یہ معجون دانت نکالنے والے بچوں کو روزانہ تین بار دینے سے وہ پیچش اور اسہال سے محفوظ رہتے ہیں۔ زچگی کے دوران خواتین کو اضافی غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لیے کھجور کا دودھ کے ساتھ استعمال بہت مفید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں