کیا سوچ کے دنیا سے کوئی دل کو لگائے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍مئی 2003ء میں شامل اشاعت مکرم محمد افتخار نسیم صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
کیا سوچ کے دنیا سے کوئی دل کو لگائے
چِھن جائیں جہاں پل میں سہاروں کے سہارے
ہے کتنی گراں بار یہ پیاروں کی جدائی
جانے وہی ، جیتا تھا جو پیاروں کے سہارے
یہ دورِ خزاں کتنا ستم کوش ہے ان پر
رہتے تھے چمن میں جو بہاروں کے سہارے