کیا نہ بندگی کا حق ادا ، تسلیم کرتی ہوں – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍اپریل 2005ء میں محترمہ صاحبزادی امۃ القدوس صاحبہ کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب ملاحظہ کیجئے:
کیا نہ بندگی کا حق ادا ، تسلیم کرتی ہوں
مرے مولا میں اپنی ہر خطا ، تسلیم کرتی ہوں
بہت کمزوریاں ہیں مجھ میں یہ تسلیم کرنے میں
سدا مانع رہی میری اَنا ، تسلیم کرتی ہوں
ہیں کتنی ٹھوکریں کھائیں مگر گرنے سے پہلے ہی
مجھے تُو نے سنبھالا بارہا ، تسلیم کرتی ہوں
بہت ہی ظلم میں نے جان پر اپنی کئے جاناں
بہت ٹالے ہیں تُو نے ابتلاء ، تسلیم کرتی ہوں