کیسے عیاں نہ ہوتی بلاغت کتاب کی – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍دسمبر 2007ء میں شامل اشاعت مکرم احمد مبارک صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
کیسے عیاں نہ ہوتی بلاغت کتاب کی
تھی تیرگی میں نُور ہر آیت کتاب کی
ہے دم بخود جو آئینہ کون و مکان کا
حیرت کا اِک جہان ہے صورت کتاب کی
اس ارضِ بے قرار کے سیلاب تند میں
تم کو پناہ دے گی رفاقت کتاب کی