کیسے ممکن ہے کہ شاہد تو ہو مشہود نہ ہو
روزنامہ ’’الفضل‘‘ سالانہ نمبر1997ء میں شائع ہونے والی جناب آدم چغتائی صاحب کی ایک نظم میں سے انتخاب ہدیہ قارئین ہے:
کیسے ممکن ہے کہ شاہد تو ہو مشہود نہ ہو
غور سے دیکھ یہ جذبہ کہیں مفقود نہ ہو
جس کی قدرت کے مناظر ہیں زمانے بھر میں
وہ جگہ کونسی ہے، وہ جہاں موجود نہ ہو