ہاتھ اٹھاؤ نہ ناتوانوں پر – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم دسمبر 2011ء میں مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک غزل شامل اشاعت ہے۔ لاہور میں ہونے والی دہشتگردی کے پس منظر میں کہی گئی اس غزل میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
ہاتھ اٹھاؤ نہ ناتوانوں پر
نہ کرو ظلم اپنی جانوں پر
آندھیوں زلزلوں کی زد میں ہیں
آپ بیٹھے ہیں جن مچانوں پر
ہم اگرچہ زمیں پہ بیٹھے ہیں
پر نگاہیں ہیں آسمانوں پر
آپ اتنا تو جانتے ہوں گے
ایک حاکم ہے حکمرانوں پر
قلبِ مومن سے جب دعا نکلے
شور اٹھتا ہے آسمانوں پر
وہ جو راتوں کے تیر ہیں ناہیدؔ
بیٹھتے ہیں وہی نشانوں پر