ہر گام ایک رہرو رفتہ دکھائی دے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍نومبر 2002ء میں شامل اشاعت مکرم ڈاکٹر محمودالحسن صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
ہر گام ایک رہرو رفتہ دکھائی دے
ہر نقش پا میں ایک سراپا دکھائی دے
جلوہ نمائی اس کو گوارا نہیں، مگر
پردہ کرے وہ ایسا کہ گویا دکھائی دے
اے کاش مجھ میں ایسے سما جائے تُو کہ پھر
دیکھوں جدھر ترا ہی سراپا دکھائی دے