ہم بھریں اُونچی اُڑان اب کے برس – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3 جنوری 2011ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی (نئے سال کے حوالہ سے کہی گئی) ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب پیش ہے:
ہم بھریں اُونچی اُڑان اب کے برس
زیر کرلیں آسمان اب کے برس
ہم کریں زندہ وہی رسمِ جنوں
مصلحت کا نہ رہے کوئی دھیان اب کے برس
جبر کے ماحول میں کردے عطا
بے زبانوں کو زبان اب کے برس
شُکر کے سجدے کریں ہم رات دن
دل ہو اپنا شادمان اب کے برس