ہم وہ نہیں کہ جن سے زمینیں وفا کریں – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23 فروری2008 ء میں مکرم اسحق ظفر صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
ہم وہ نہیں کہ جن سے زمینیں وفا کریں
ہم وہ ہیں جو کہ فضل پہ ذکرِ خدا کریں
ہم وہ نہیں خدا پہ جو رکھتے نہیں یقین
ہم وہ ہیں جو کہ جان بھی اس پہ فدا کریں
ہم وہ نہیں جو عُسر پہ ہر عہد توڑ دیں
ہم وہ ہیں جو کہ صبر سے ہر التجا کریں
ہم وہ نہیں خدا سے کریں جو شکایتیں
ہم وہ ہیں جو خدا کی رضا پہ رضا کریں