ہندو شعراء کا نعتیہ کلام

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍اپریل 2007ء میں مکرم شیخ مجاہد احمد صاحب کے قلم سے ہندو شعراء کی نظر میں آنحضرتﷺ کے مقام پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ مضمون ’’پریم بھرے گیت‘‘ مرتبہ ملک فضل حسین قادیان اور رسالہ ’’چودہویں صدی‘‘ دہلی اپریل 2005ء سے ماخوذ ہے۔
٭ کنور مہندر سنگھ بیدی کا ایک شعر:

عشق ہو جائے کسی سے کوئی چارہ تو نہیں
صرف مسلم کا محمدؐ پہ اجارہ تو نہیں

٭ ڈاکٹر دھرمیندر ناتھ کے کلام سے انتخاب:

تیرے اوصاف کا ممکن ہے کہاں مجھ سے بیاں
تُو محمدؐ بھی ہے احمد بھی ہے محمود بھی ہے
صرف بندے ہی نہیں کرتے ہیں تیری تعریف
تیرے مدّاحوں کی فہرست میں معبود بھی ہے

٭ ڈاکٹر دیانند سکسینہ کے کلام سے انتخاب

جہاں میں کتنے رسول آئے مگر نہ آیا عظیم تم سا
فہیم تم سا ، علیم تم سا ، نعیم تم سا ، حکیم تم سا
ہزار ڈھونڈا ، تمام دیکھا ، کسی نے لیکن کہیں نہ پایا
حسین تم سا ، امین تم سا ، مبین تم سا ، وسیم تم سا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں