ہولے ہولے بدلے جاتے ہیں مکانوں کے مکیں – قطعہ
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍فروری 2010ء میں مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کا درج ذیل قطعہ شامل اشاعت ہے:
ہولے ہولے بدلے جاتے ہیں مکانوں کے مکیں
اور چلے جاتے ہیں سب بالانشیں زیر زمیں
جسم و جاں ، دیوار و در ، مال و منال ، اہل و عیال
اتنا کچھ میرا ہے لیکن پھر بھی میرا کچھ نہیں