ہو ایمان کے ساتھ صالح عمل – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍جون 2005ء میں ’’مقام خلافت‘‘ کے عنوان سے مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک طویل نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے چند اشعار پیش ہیں:
ہو ایمان کے ساتھ صالح عمل
تو اللہ کا وعدہ خلافت کا ہے
جسے چاہے پہنائے اللہ اسے
وہ مالک خلافت کی خلعت کا ہے
قدم اس سے آگے نہ رکھیں کبھی
کہ اگلا قدم بھی امامت کا ہے
یہ لازم ہے حد ادب میں رہیں
یہی اک تقاضا اطاعت کا ہے
ہم اس کی محبت سے مسرور ہیں
وہ مرکز ہماری محبت کا ہے
ہمیں اس سے نسبت غلامی کی ہے
یہ ناہیدؔ رشتہ ارادت کا ہے