ہینڈبال

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ ستمبر 2009ء میں ہینڈبال سے متعلق ایک مختصر معلوماتی مضمون انسائیکلوپیڈیا سے منقول ہے۔
ہینڈبال میں ایک چھوٹے سے ربڑ کے بال کو ہاتھوں کے ذریعے (سکواش کی طرح) دیوار پر مارتے ہیں۔ جبکہ ٹیم ہینڈبال ایک مختلف گیم ہے جس کا آغاز 1890ء میں ہوا جب ایک جرمنی کے ایک جمناسٹ Konard Koch نے اِس کھیل کے بنیادی قوانین تشکیل دیئے۔ پہلی جنگ عظیم کے بعد یہ کھیل مغربی یورپ کے تعلیمی اداروں کی پسندیدہ کھیل تھی۔ اس کا پہلا بین الاقوامی میچ 1925ء میں آسٹریلیا اور جرمنی کے درمیان جرمنی کے شہر Halle میں کھیلا گیا۔ 1936ء میں اسے اولمپک میں شامل کیا گیا۔ اُس وقت ایک ٹیم گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی تھی۔ 1972ء میں میونخ اولمپک میں یہ کھیل Indoor کے طور پر متعارف کروائی گئی اور اِس کی ٹیم سات کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے لگی۔ اس کی ترویج کے لئے 1946ء میں ایک بین الاقوامی فیڈریشن قائم کی گئی تھی۔ اس فیڈریشن کے اس وقت 130 ممالک ممبر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں