ہیں تیرے نقش پا روشنی کے دیے – نظم
ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ ربوہ مئی2007ء میں شائع شدہ مکرم لئیق احمد عابد صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
ہیں تیرے نقش پا روشنی کے دیے
تو سراپا محبت ہے سب کے لیے
میرا آقا ہے تو ، عبدِ رحمن ہے
تیرے قدموں میں رہنا میری شان ہے
جس نے دیکھا تجھے وہ تیرا ہوگیا
جان و دل سے وہ تجھ پہ فدا ہوگیا
دلنشیں کس قدر تیری مُسکان ہے
تیرے قدموں میں رہنا میری شان ہے