ہے ابھی تک ابتلا کا سلسلہ – نظم
پندرہ روزہ ’’المصلح‘‘ کراچی اگست 2003ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
ہے ابھی تک ابتلا کا سلسلہ
جاری رکھنا ہے دعا کا سلسلہ
آپ نے دیکھا نہیں پچھلے دنوں
سلسلہ یہ ہے خدا کا سلسلہ
اِک غنی رخصت ہوا ، آیا سخی
جاری ہے جود و سخا کا سلسلہ