ہے درد بھرے دل کو ارمان وصیت کا – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍دسمبر 2007ء میں شامل اشاعت مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے جو نظام وصیت کے لئے کی جانے والی تحریک کے پیش نظر کہی گئی ہے:
ہے درد بھرے دل کو ارمان وصیت کا
مولا مرے کر دینا سامان وصیت کا
اقرار بیعت پر یہ اک مہرِ صداقت ہے
ہوتا نہیں ہر اک کو عرفان وصیت کا
کرتی ہے وصیت بھی اس شخص کی نگرانی
جو شخص کہ ہوتا ہے نگران وصیت کا
کرتی ہے منافق کو مومن سے جدا بے شک
اک زندہ کسوٹی ہے عنوان وصیت کا