ہے ماہِ صوم بندوں کے لئے انوار کا تحفہ – نظم

جماعت احمدیہ کینیڈا کے ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ اگست 2011ء میں مکرم انجینئر مبشر احمد خورشید صاحب کی ماہِ صیام کے حوالہ سے ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

ہے ماہِ صوم بندوں کے لئے انوار کا تحفہ
کبھی سحری کی صورت اور کبھی افطار کا تحفہ
سخاوت اور فیّاضی کا ملتا ہے سبق اس سے
الٰہی قرب و خوشنودی ، ہے روزہ دار کا تحفہ
کرو پرہیز غیبت، جھوٹ، ایذا اور تکبّر سے
وگرنہ جیت کے بدلے ملے گا ہار کا تحفہ
ہے اس کے آخری عشرہ میں اعتکاف کی نعمت
یقینا ہے خدا کا قرب ، شبِ بیدار کا تحفہ
عبادت اور تقویٰ سے گزاریں دن تو پھر خورشیدؔ
ہے عیدالفطر کی صورت خدا کے پیار کا تحفہ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں