یا الٰہی! رحمتیں تیری ہیں ناپیدا کنار – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍اکتوبر 2005ء میں شامل اشاعت مکرم راجہ منیر احمد خان صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’احسان عظیم‘‘ میں سے انتخاب پیش ہے:
یا الٰہی! رحمتیں تیری ہیں ناپیدا کنار
یہ نہیں ممکن کہ تا روزِ قیامت ہوں شمار
اے مرے رحماں! ترا قرآں ہے احسانِ عظیم
جو کہ دکھلاتا ہے عاشق کو صراطِ مستقیم
ہو گئے اخلاق جس کے سر بسر قرآن ہی
بن گیا انسانِ کاملؐ گو وہ تھا انسان ہی
ظلمت و عصیاں کے ماروں کے لئے دستِ شفا
اس کا ہر اک لفظ پیارا ، دلربا ، معجز نما