یوں تو دنیا میں گلستاں ہیں بہت اور جا بجا – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12 اپریل 2006ء میں مکرم عطاء المجیب راشد صاحب کی خلافت احمدیہ سے متعلق نظم ’’شجرعظیم‘‘ شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب پیش ہے۔
یوں تو دنیا میں گلستاں ہیں بہت اور جا بجا
ہر طرف ہے رنگ و بو ، اشجار ہیں بے انتہا
اک شجر لیکن ہے سب اشجار سے بالکل جدا
اپنی عظمت اور یکتائی میں ہے سب سے سوا
ہو گیا کتنا تناور دیکھتے ہی دیکھتے
اس کی عظمت پر ہے شاہد ایک عالم برملا
یہ شجر ہے احمدیت ، مأمنِ ہر جنّ و انس
جو بھی آیا اس کے نیچے پا گیا رازِ بقا