یہ جزیرہ ہے بسیرا مہدی کے انصار کا – نظم
روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 16؍مارچ 2009ء میں جزیرۂ ماریشس کے خوبصورت نظاروں کے بارہ میں مکرم عطاء المجیب راشد صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
یہ جزیرہ ہے بسیرا مہدی کے انصار کا
ہے لبالب جام ان کی خدمت و ایثار کا
حسنِ فطرت ہر جگہ مظہر ہے تیری ذات کا
ذرہ ذرہ ہے یہاں کا آئینہ دلدار کا
ہفت رنگ اس کی زمیں یہ دیس ہے کتنا حسیں
حمد سے لبریزہے دل طالبِ دیدار کا
بحر و بر ہیں تیری عظمت کے نقیبِ جاوداں
’’کون پڑھ سکتا ہے سارا دفتر ان اسرار کا‘‘