یہ دن ہیں فیضانِ ایزدی کے – رمضان المبارک کے بارہ میں نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍اکتوبر 2005ء میں شائع ہونے والی مکرم عبدالسلام اختر صاحب کی رمضان المبارک کے آخری ایام کے حوالہ سے کہی گئی ایک نظم بعنوان ’’دیار رحمت میں رہنے والو! یہ دن ہیں فیضانِ ایزدی کے‘‘ سے انتخاب پیش ہے:
کبھی وہ پندارِ بے نیازی ، کبھی یہ اعجاز دلربائی
کبھی حجاب اور کبھی تبسم عجب طریقے ہیں دلبری کے
یہ قطرہ قطرہ شمار کیسا؟ لپٹ کے موج رواں سے کھو جا
وگرنہ کس کو خبر ہے اتنی کہ سانس کتنے ہیں زندگی کے
سجود پیہم سے آشنا رہ کہ اہل دل کا یہ تجربہ ہے
جبیں ہو گر خاک آستاں پر گلاب کھلتے ہیں چاندنی کے
جہاں پہ اکرام کرنے والے نگاہ لطف و کرم ادھر بھی
تو خود اگر ہو شریک محفل تو دن گزر جائیں زندگی کے