یہ عزت ، آبرو ، عظمت ، خلافت کے ہی دَم سے ہے – نظم
ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 6؍مئی 2010ء میں شائع ہونے والی مکرم مسعود احمد چودھری صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
یہ عزت ، آبرو ، عظمت ، خلافت کے ہی دَم سے ہے
ہر اِک پہلو سے عافیت خلافت کے ہی دَم سے ہے
ہے جس میں استقامت حوصلہ اور بے پناہ جرأت
وہ ایسی معتبر خلقت خلافت کے ہی دم سے ہے
خدا نے حضرتِ انساں کو جو یہ مرتبہ بخشا
تو اس کا ظرف اور ہمت خلافت کے ہی دم سے ہے