یہ فیضِ نبوت کی برکت ہے ساری – نظم
جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ مئی 2007ء میں ’’نظام خلافت‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی مکرم یعقوب امجد صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
یہ فیضِ نبوت کی برکت ہے ساری
کہ نورِ خلافت کا چشمہ ہے جاری
نظامِ خلافت ، خدا نے جو بخشا
تو اس کا ہے ہم پر یہ احسان بھاری
رسالت کی خادم، فضائل کی حامل
خلافت ہے اِک منصبِ کامگاری
خلافت کا بارِ امانت اٹھانا
حقیقت میں ہے حقِّ خدمت گزاری