احمدی بچوں کی پہلی انجمن

محترم مولوی دوست محمد شاہد صاحب اپنے مختصر مضمون میں بیان کرتے ہیں کہ 1897ء میں سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کی تحریک پر قادیان میں ’’انجمن ہمدردان اسلام‘‘ کی بنیاد رکھی گئی جو احمدی بچوں کی پہلی انجمن تھی جس کے مربی حضرت مولانا نورالدین صاحبؓ تھے۔ انجمن کے ممبران کی تعداد چھ سات تھی اور اس کے اجلاس کچے مہمان خانہ میں ہوا کرتے تھے۔
1900ء میں یہی انجمن ’’تشحیذالاذہان‘‘ کے نام سے ترقی کرگئی۔ یہ نام حضرت مسیح موعودؑ نے تجویز فرمایا جس کا مطلب تھا ’’ذہنوں کو تیز کرنا‘‘۔ بعد ازاں اس انجمن نے جو رسالہ جاری کیا اس کا نام بھی ’’تشحیذالاذہان‘‘ ہی رکھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں