اعزاز

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے جنوری تا جون 2012ء کے مختلف شماروں کے مطابق:
٭ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے فضل عمر ہسپتال ربوہ اور طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ ربوہ کو ہاؤس جاب کے لئے منظور کرلیا ہے۔ اب یہاں میڈیسن، سرجری، گائناکالوجی پیڈیا ٹرکس اور کارڈیالوجی کے شعبہ جات میں ہاؤس جاب ہوسکتا ہے۔
٭ مکرمہ کشف منان صاحبہ بنت انجینئر عبدالمنان صاحب مرحوم نے ایم فل سیشن 2009-11ء کے امتحان میں پنجاب یونیورسٹی میں دوم پوزیشن حاصل کی۔
٭ مکرمہ صائمہ عزیز عمر صاحبہ اہلیہ مکرم ڈاکٹر احمد کلیم صاحب کو یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے “MS in Management” میں سال 2011ء میں گولڈمیڈل سے نوازا۔
٭ مکرمہ رابعہ حمید صاحبہ بنت مکرم ملک محمد حمید افضل صاحب کو لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے کانووکیشن 2012ء کے موقع پر وزیراعظم پاکستان نے M.S. کیمسٹری میں اوّل آنے پر گولڈ میڈل، حفیظہ بٹ گولڈمیڈل اور رول آف آنر عطا کئے۔
٭ مکرمہ سحر منصور صاحبہ بنت مکرم میاں امجد منصور چغتائی صاحب کو پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ آرکیالوجی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر طلائی تمغہ دیا گیا۔
٭ مکرم حارث قیوم خان صاحب ابن مکرم ملک عبدالقیوم خان صاحب بیکن ہاؤس کالج لاہور سے Aلیول کے امتحان میں تمام مضامین میں Aسٹار حاصل کرکے طلائی تمغہ اور سرٹیفکیٹ آف آنرز کے حقدار قرار پائے۔
٭ مکرمہ وجیہہ عظمت صاحبہ بنت مکرم عظمت شہزاد صاحب نے GC یونیورسٹی فیصل آباد سے B.Sc. آنرز میں اوّل آکر طلائی تمغہ حاصل کیا۔
٭ مکرمہ اسماء اسلم صاحبہ بنت مکرم داؤد احمد چوہدری صاحب کو یونیورسٹی آف لاہور کی طرف سے سال 2006ء کے لئے ڈی فارمیسی میں فرسٹ پوزیشن لینے پر 25فروری 2012ء کو گولڈمیڈل سے نوازا گیا۔
٭ مکرمہ رافعہ رحمٰن صاحبہ بنت مکرم پیر فضل الرحمٰن مظفر صاحب کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں کیمسٹری میں اوّل آنے پر گولڈمیڈل دیا گیا۔
٭ مکرمہ بشریٰ زریں صاحبہ بنت مکرم مرزا عابد بیگ صاحب نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے کانووکیشن میں BBA آنرز میں اول پوزیشن حاصل کرکے وزیراعظم پاکستان سے شیلڈ وصول کی ۔
٭ مکرم ہلال حسنات مرزا صاحب ابن مکرم حسنات مرزا صاحب نے Comsat یونیورسٹی اسلام آباد سے کمپیوٹر انجینئرنگ میں اوّل آکر دو طلائی تمغے حاصل کئے ہیں۔
٭ مجلس صحت پاکستان کے صدر مکرم پروفیسر عبدالجلیل صادق صاحب کے مطابق جون 2012ء میں منعقدہ پنجاب سوئمنگ چمپئن شپ میں ربوہ سے 13کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور 3 طلائی، 2 نقرئی اور 3کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ سونے کے تمغے حاصل کرنے والوں میں یاسر محمود اور محمد یحییٰ، چاندی کے تمغے حاصل کرنے والوں میں بلال احمد اور کاشف محمود جبکہ کانسی کے تمغے حاصل کرنے والوں میں یاسر محمود ، دانیال وجیہہ اور ذیشان احمد شامل ہیں۔
٭ مکرم عبدالغفار عابد صاحب آف سکاٹ لینڈ کو اُن کی سماجی خدمات کے اعتراف میں ڈپٹی لیفٹیننٹ مقرر کیا گیا ہے۔ سکاٹ لینڈ میں کسی ایشیائی کو ملنے والا یہ اوّلین اعزاز ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں