اللہ کے بندوں کا تو ہتھیار دعا ہے – نظم

روزنامہ الفضل ربوہ 11مئی 2012ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک طویل نظم دعا کے حوالہ سے شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

اللہ کے بندوں کا تو ہتھیار دعا ہے
تیرِ شبِ پُر درد ہے ، تلوار دعا ہے
مجبور و تہی دست کی آہوں سے ڈرو تم
کاری ہے جو ہر وار سے ، وہ وار دعا ہے
لفظوں کے لبادے کی ضرورت نہیں اس کو
مظلوم کی اک آہ بھی شہکار دعا ہے
زد پہ اگر آ جائے تو بچتا نہیں ظالم
ہاں زہر میں ڈوبی ہوئی تلوار دعا ہے
جو امن کی حالت میں بھلائے نہ خدا کو
مشکل میں اسی شخص کی غمخوار دعا ہے
یہ عبد کا معبود سے اک رازِ نہاں ہے
کُھلتا نہیں جو غیر پہ اسرار دعا ہے
مولا! مرے پھیلے ہوئے ہاتھوں پہ نظر کر
کہہ دے نہ کوئی کاوشِ بے کار دعا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں