اللہ کے گھر میں کرتا ہے نقصان تُو آکر جانوں کا … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 4مارچ 2022ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍اگست 2013ء میں مکرم عبدالسلام اسلام صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں شہدائے لاہور کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

اللہ کے گھر میں کرتا ہے نقصان تُو آکر جانوں کا
جھانک اپنے گریباں میں ظالم یہ کام ہے کیا انسانوں کا
وہ مر کر بھی زندہ ہیں سدا، تُو زندہ رہ کر مُردہ ہے
وہ مُرجھا کر بھی خنداں ہیں تُو کِھل کر بھی افسردہ ہے
یہ منظر غم انگیز بھی ہے پُرسوز بھی ہے، دلدوز بھی ہے
تاریخ کے مطلع سے اُبھرا لیکن یہ کوئی نَوروز بھی ہے
یہ خون نہ ضائع جائے گا، یہ رنگ کسی دن لائے گا
چپ چاپ جنہوں نے جاں دے دی جگ گیت انہی کے گائے گا
جو بےآواز بھی گونجے گا یہ نعرۂ تکبیر ہے وہ
معمار جو دَورِ نَو کا ہے یہ حادثہ دلگیر ہے وہ
جو ظلم ہیں ڈھاتے اَوروں پر آخر وہ پکڑے جاتے ہیں
کہ بغتۃً کے پنجے میں بےڈھنگ سے ہی آجاتے ہیں

عبدالسلام اسلام صاحب
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں