انٹرویو: نوجوان احمدی مسلم تیراک کرم منور لقمان صاحب

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ستمبر 2001ء میں عالمی سطح پر ابھرتے ہوئے احمدی تیراک مکرم منور لقمان صاحب کا انٹرویو شائع ہوا ہے۔ آپ 24؍اکتوبر 1978ء کو ربوہ میں پیدا ہوئے۔ ربوہ کے سوئمنگ پول میں دس سال کی عمر میں تیراکی شروع کی اور مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا۔ 1991ء میں ضلعی سطح پر منتخب ہوئے۔ 1992ء میں پنجاب کی سطح پر حصہ لیا۔ 1993ء میں انٹرڈویژنل مقابلوں میں چار فرسٹ اور تین سیکنڈ پوزیشنیں لے کر بہترین تیراک کا اعزاز حاصل کیا۔ اسی سال صوبائی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیا اور دو مقابلوں میں سیکنڈ آئے۔
1994ء میں لاہور میں نیشنل چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور تین طلائی اور دو کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ اسی سال صوبائی مقابلوں میں دو نئے ریکارڈ قائم کئے۔ 1995ء میں سیف گیمز میں ٹیم ایونٹس میں کانسی کا میڈل حاصل کیا۔ اسی سال انٹرڈویژنل میں پانچ گولڈمیڈل حاصل کرکے بہترین تیراک قرار پائے اور 1995ء میں ہی نیشنل چیمپئن شپ کے بھی بہترین تیراک قرار پائے۔ اس میں سات طلائی تمغے حاصل کئے جن میں سے ایک نیا قومی ریکارڈ تھا۔ 1999ء میں نیپال میں ہونے والے سیف گیمز میں بھی میڈل حاصل کیا۔
آپ اب تک تیس سے زائد طلائی، پچاس کے قریب نقرئی اور ستر سے زائد کانسی کے تمغے حاصل کرچکے ہیں اور لئے مختلف ٹرافیاں ، شیلڈز اور بے شمار سندات بھی جیت چکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی ترقیات کو بڑھاتا چلا جائے۔ اللھمّ زد بارک۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں