ان کے ہونے سے ہی پُرنُور سویرا ہو گا – نعت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اپریل 2010ء میں مکرم محمود الحسن صاحب کی ایک نعت شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب پیش ہے:

ان کے ہونے سے ہی پُرنُور سویرا ہو گا
وہ نہ ہوں گے تو اندھیرا ہی اندھیرا ہو گا
باغِ جنت جسے کہتے ہیں وہاں کیا ہو گا
جا بجا جلوہ فگن وُہ رُخِ زیبا ہو گا
محفلِ زیست سجائیں گے تری یادوں سے
تُو نہ ہو گا تو ترے حُسن کا چرچا ہو گا
کوئی تو ہے کہ جو نزدِ رگِ جاں بولتا ہے
میں تو سمجھا تھا مرا دل ہی دھڑکتا ہو گا
جس نے تخلیقِ دو عالَم کا سبب ہونا تھا
کیا خبر تھی کہ وہی تو مرا آقاؐ ہو گا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں