آسمانی فیصلوں کے سامنے تدبیر کیا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28 مارچ 2011ء میں مکرم راجہ محمد یوسف صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

آسمانی فیصلوں کے سامنے تدبیر کیا
تابشِ لعل و گہر کیا ، قوّتِ شمشیر کیا
ایک عالَم گوش بر آواز آتا ہے نظر
دیکھ لو مولا نے بخشی ہے اُنہیں توقیر کیا
پُر تقدّس ، پُر معارف ، دلنشین و دلرُبا
کیا تکلّم آپ کا اور آپ کی تحریر کیا
ہو رُخِ روشن جدھر کو نُور جاتا ہے اُدھر
آپ نے دیکھی ہے اُن کے حسن کی تنویر کیا
شاہدِ ناطِق فلک ہے ، تُو نے کیوں سوچا نہیں
ہو رہا ہے جو زمیں پر اُس کی ہے تعبیر کیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں