اپنے اوصاف میں سوچوں سے بھی بڑھ کر نکلا – نعت

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 19 اکتوبر 2021ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍فروری2013ء میں محترم عبدالکریم قدسی صاحب کا نعتیہ کلام شامل اشاعت ہے۔ اس نعت میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

اپنے اوصاف میں سوچوں سے بھی بڑھ کر نکلا
اپنی عظمت میں سمندر سے بھی برتر نکلا
انبیاء گزرے ہزاروں نہیں لاکھوں لیکن
مرتبے میں کوئی اس کے نہ برابر نکلا
نعت کہنے کا سلیقہ نہیں آتا سب کو
جس کو آتا ہے وہی تاجِ سخنور نکلا
دین و دنیا میں کہیں اس کو پناہیں نہ ملیں
جو اطاعت کی حدیں توڑ کے باہر نکلا
مانگتا ہو جو خدا سے ۔ تیرے در پر بیٹھا
کتنا قسمت کا دھنی ایسا گداگر نکلا
اپنے مُرشد کو سناتا ہوں میں جو نعتِ نبیؐ
مجھ سا درویش مقدّر کا سکندر نکلا
نعت کہنے کا ارادہ ہی کیا تھا میں نے
پیچھے پیچھے مرے۔ الفاظ کا لشکر نکلا
کوئی مشکل مرے رستے میں نہ آئی قدسیؔ
جو درودوں کی زرہ گھر سے پہن کر نکلا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں