اے غافلو سنو یہ پیغام آسمانی … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 18فروری 2022ء)

روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 17؍فروری 2014ء میں سیّدنا حضرت مصلح موعودؓ سے عقیدت کے اظہار میں کہی جانے والی مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی درج ذیل نظم شامل اشاعت ہے:

اے غافلو سنو یہ پیغام آسمانی
اعجاز ہے خدا کا محمود قادیانی
یہ باغِ احمدیت وہ باغ ہے کہ جس کی
دونوں جہاں کا والی کرتا ہے پاسبانی
اپنی بساط کیا ہے ہم کچھ نہیں ہیں لیکن
ربِ قدیر کی ہے ہم پر نگاہ بانی
قادر خدا کی اپنے پہچانتے ہیں طاقت
اور خوب جانتے ہیں اپنی بھی ناتوانی
حُبّ پیمبری کا دعویٰ ہے شیخ کو بھی
محبوب کیوں نہیں پھر محبوب کی نشانی
…………………
اے رہنمائے ملّت ، سالارِ احمدیت
ہر احمدی کے دل پر تیری ہے حکمرانی
واللہ تجھ میں دیکھے رُوح القدس کے جلوے
جاں دے کے تجھ کو ہم نے پائی ہے زندگانی
قرآں کی تیغ ہم نے ہاتھوں میں تیرے دیکھی
جوہر یہاں دکھاتی کیا تیغِ اصفہانی
تیرے لیے خدا نے سو سو نشاں دکھائے
شاہد ہے جن پہ اب بھی یہ دورِ آسمانی
محمود ہے تُو اپنا تیرے ایاز ہیں ہم
ہم تیرے دکھ پہ اپنا خوں بھی کریں گے پانی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں